اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پی ٹی آئی حکومت بے نقاب ہوچکی، دوسروں کو چور کہنے والا آج خود انٹرنیشنل چور نکلا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا کے کرپٹ ترین حکمران بن چکے، پاکستان میں کرپشن اور مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی، حکومتی کرپشن کی وجہ سے ہی عوام تکلیف میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں آفس میں بیٹھ کر تماشے دیکھتا ہوں، آپ حکمران ہیں، تماشے نہ دیکھیں، کارروائی کریں، آپ کا کام مہنگائی اور کرپشن ختم کرنا ہے، دھمکی پاکستان کےعوام کو دی جا رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کرپشن اور مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے، کرپشن میں اضافے کے بہت سے پہلو ہیں، پاکستان میں پی ٹی آئی کی 3 حکومتیں ہیں، ملک میں ان 3 حکومتوں کی وجہ سے کرپشن ہے، ملک میں مہنگائی کرپشن کی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کرپشن نے 152 ویں پوزیشن حاصل کی، جب حکومت چھوڑی تو پاکستان 117 ویں نمبر پر تھا، ایک سال میں ہم 140 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل






