اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا احساس ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہےکہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دارطبقہ مشکل میں ہے مگر اب تنخواہ دار لوگ بھی باآسانی گھر خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ کرائےکی رقم بینکوں کو قسطوں کی صورت میں ادا کر کے کوئی بھی شخص گھر کا مالک بن سکتا ہے، اب اگرآپ کے پاس گھربنانےکی رقم نہیں توبینکوں سےقرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوقرضوں کی فراہمی کیلئےبینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا مگر اب بینک کا عملہ تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے، پاکستان میں عام آدمی کے لیے بینک کے ذریعے گھر خریدنے کا کوئی طریقہ رائج نہیں تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فورکلوژرلاپاس کرانےمیں ڈھائی سال کا عرصہ لگا، پاکستان میں گھروں کی بہت کمی ہے اس لیے ہم نے ہاؤسنگ انڈسٹری پر توجہ دی کیونکہ ہاؤسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کو کھڑا کردیتی ہے، اس صنعت کے ساتھ 30 انڈسٹریز منسلک ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ہاؤسنگ سیکٹر پر عروج آیا، سیمنٹ اور اسٹیل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، ہم نے گھروں کے لیے قرضوں میں آسانی پیدا کی ہے، جس کے بعد اب تنخواہ دار طبقہ بھی باآسانی اپنا گھر خرید سکتا ہے۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل






