لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے جال سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے جال میں پھنسنے کے بجائے حکومت ٹھنڈے دل سے فیصلے کرے۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جیسے بیانات سے حکومت کی اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی ہے، اپوزیشن کی حکمت عملی ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ حکومت کو مشتعل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے کر اس کو اپوزیشن کے پنجوں سے چھڑایا ہے، اپوزیشن جیسے بیانات سے انتظامی مشینری کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ہمیشہ یہی حکمت عملی ہوتی ہے کہ ہر مسئلے پر حکومت کو زچ کرے، حکومت کی سلامتی اور بھلائی اسی میں مضمر ہے وہ اپوزیشن کے جال میں نہ آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا، جس میں ابھی پونے دو سال باقی ہیں، اپوزیشن اگر جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو اس کو چاہیئے کہ حکومت کے اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 10 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 12 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago






