اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف کامیاب مارچ ہوگا اور حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔23 مارچ کو ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ضمنی فنانس بل کو مسترد کرتے ہیں اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، مہنگائی سے عام آدمی کی کمر توڑ دی گئی ہے، منی بجٹ کی منظوری سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کے دور تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے، حکومت جس طرح کھلونا ہے اس نے معیشت کو بھی کھلونا بنادیا ہے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق جو بل پارلیمنٹ میں ہے ،اس بل کے نام پر خود مختاری ختم کی جارہی ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کریں گے اور اسے بھی مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین غیرآئینی عمل ہے دنیا اسے مسترد کرچکی ہے، ہم ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 10 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 15 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 12 گھنٹے قبل






