اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔


کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں ، اس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کوگزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائیں تاکہ عالمی برادری کو ایک مضبوط پیغام دیا جائے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کا غیرقانونی تسلط کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت، تاجروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ بھارت مخالف ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے کنٹرول لائن کے اس پار مقیم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں۔آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیر لبریشن سیل، پاسبان حریت اور دوسری مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر حراست نائب چیئرمین شبیراحمد شاہ نے بھارت کے کشمیریوں کے مادر وطن پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج کے طور پر کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حریت کانفرنس کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دہلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے مقبوضہ وادی میں سول کرفیو برقرار رکھنے کی مذمت کی۔
بھارت نے26 جنوری 1950 کو اپنے آئین کی منظوری دی تھی، جس کے بعد سے اس روز کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھارت میں انگریز کا بنایا ہوا 1935 کا قانون نافذ تھا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل






