اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈکا اجرا کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈاجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، یہ اتنابڑا قدم ہے کہ شاید آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ۔
انہوں نے کہا میں نے برطانیہ کا صحت کا نظام بہت قریب سے دیکھا ہوا ہے، اور اس نے مجھے متاثرکیا جس کے تحت کوئی شہری سرکاری ہسپتال میں جاکر اپنا علاج کروا سکتا ہے، لیکن یہ پروگرام برطانیہ کے ہیلتھ پروگرام سے بھی آگے اس میں کوئی بھی شخص نجی ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے۔ ہرخاندان کے پاس 10لاکھ روپے تک کاعلاج کروانے کی سہولت ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ہم دنیا میں مثالی ریاست بنیں گے لیکن 74 سالہ تاریخ میں کسی نے ریاست مدینہ کی طرف جانے کا سوچا بھی نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہوگا جہاں ایسا کوئی پروگرام کیا گیا ہو، یہ ایسا پروگرام ہے جو امیر غریب سب کے لیے ہے، ہم نے سرکاری ہسپتالوں کی تنزلی دیکھے ہیں، میں اور میرے بہن بھائی میو ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے، اس وقت اس ہسپتال کا معیار تھا۔
وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو کینسر ہوگیا تھا لیکن پاکستان میں کینسر کا علاج نہیں تھا مجھے والدہ کو برطانیہ لے کر پڑا، تب میں شوکت خانم ہسپتال بنانے کا سوچا۔ فیصل سلطان شوکت خانم کی جدوجہد میں پہلے دن سے میرے ساتھ ہیں، ہم نے اس ہسپتال کے لیے باہر سے ماہرین کو بلایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ نے 5 سے زائد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کی کوشش کی تو تین ماہ میں یہ ہسپتال بند ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال جو 70 ارب روپے کی لاگت سے بنا تھا وہاں ہر سال 10 ارب روپے غریب لوگوں کے علاج پر خرچ کیے جارہے ہیں، اس سے میں نے سبق سیکھا تھا کہ یہ ہماری بڑی غلط فہمی ہےکہ پہلے ہم فنڈ اکٹھا کریں اور پھر لوگوں کی فلاح کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رحمت العالمین اتھارٹی کے ذریعے ہم جامعات میں بچوں کو نبیﷺ کی سیرت کے بارے میں بڑھائیں گے، نبیﷺ نے ریاست مدینہ کےلیے پہلے لوگوں کے دلوں میں رحم ڈالا پھر قانون کی حکمرانی قائم کی ان دو چیزوں پر ہی ریاست مدینہ انحصار کرتی تھی، ہم نے دونوں ہی پر غور نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے فلاحی ریاست کی طرف بڑھنے کی کوشش ہی نہیں کی ایلیٹ ایک طرف ہوگئے تھے اور طاقت ور کےلیے ایک جبکہ کمزور کے لیے دوسرا قانون بن گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود پسماندہ علاقے سے ہیں اس لیے انہیں لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سب سے زیادہ تنقید کی گئی، سروے آیا توعثمان بزدار سب سےکامیاب وزیراعلیٰ بن گئے ۔ پچھلے وزیر اعلیٰ کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو وہ باہر چلے جاتے تھے، ان کا پورا خاندان علاج کےلیے باہر چلا جاتا ہے، اس لیے انہیں لوگوں کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی سکیورٹی عوام سے جڑی ہوئی ہے،ملک کاپیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، ساراخاندان علاج کیلئے باہر بیٹھاہوا ہے،ایک آتا ہے تو دوسرا چلا جاتا ہے، باہرجاکر علاج کروا نے والوں کوکیاعلم کہ غریب عوام پرکیاگزرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4ارب روپے ہیلتھ کارڈ پرلگائے جارہے ہیں، امیرطبقےنے علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کراناشروع کیاتو سرکاری کامعیار گرنے لگا،ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے۔ صحت کارڈ آنے سے اسپتال دیہاتوں میں بھی بنائے جائیں گےاور نجی اسپتال بنانے والوں سے بھرپورتعاون کریں گے ، پانچ مدراینڈ چائلد اسپتال بنارہےہیں۔ پنجاب حکومت نے جو اقدام کیا اس کے لیے حوصلہ چاہیئے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 7 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل








