اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7ہزار 539افراد متاثر ہوئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار162تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید7ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ، وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93ہزار 887ہو چکی ہے۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91فیصد تک پہنچ گئی ، جبکہ کوروناکے1240مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 272ٹیسٹ کیے گئے۔
Statistics 27 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 27, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 63,272
Positive Cases: 7539
Positivity %: 11.91%
Deaths :25
Patients on Critical Care: 1240
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago





