جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت قابل مذمت ہے: اسد عمر
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایم کیو ایم کے احتجاج پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ دستور پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو غصب کرنے کی روایت شرمناک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں جماعتی راج کی بجائے پیپلزپارٹی آئینی حقوق کا احترام کرے، پولیس کو سیاسی جماعتوں کیخلاف برتنے کی بجائے سندھ سے جرائم کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جائے۔
یاد رہے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر مظاہرین کی جانب سے دھرنا بھی دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔
اس دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جب کہ ریلی میں شریک کارکنان نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago





