عکاظ اخبار کے مطابق کدانہ کمپنی نے بتایا ہے کہ خیموں کی دیواریں ساؤنڈ پروف اور جراثیم کش مواد سے لیس ہوں گی۔


سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے منٰی میں حاجیوں کے خیموں سے متعلق نو شرائط مقرر کی ہیں۔ آئندہ حج موسم میں ان پرعمل ہوگا۔
عکاظ اخبار کے مطابق کدانہ کمپنی نے بتایا ہے کہ خیموں کی دیواریں ساؤنڈ پروف اور جراثیم کش مواد سے لیس ہوں گی۔
کدانہ کمپنی کا کہنا ہے کہ خیموں کی اندرونی دیواروں اورچھت کے حوالے سے اس بات کو ضروری قرار دیا گیا ہے کہ دیواریں ساؤنڈ اور ہیٹ پروف، رطوبت، بیکٹریا اور دیمک سے محفوظ ہوں۔ خیمے کا وزن ہلکا ہو۔ تنصیب آسانی سے ہو سکتی ہو۔ بیرونی دیواریں سیمنٹ کی بنی ہوں۔
خیموں کا فرش ایسا ہو جسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ شدید حرارت برداشت کرسکتا ہو۔ خیموں کا اندرونی روغن ایسا ہو جس کی بو پریشان نہ کرتی ہو۔
خیموں میں بجلی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں۔ بلب ایسے ہوں جو پانچ برس تک چلیں۔ روزانہ 12 گھنٹے کام کریں۔ بجلی کے سوئچ اعلی کوالٹی کے ہوں اور طویل مدت تک کام کرسکیں۔ آسانی سے لگائے جا سکیں۔ کرنٹ لگنے سے محفوظ ہوں۔ اس کے علاوہ ایئرکنڈیشن اور دروازوں سے متعلق بھی مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 21 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 18 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 17 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 20 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 15 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 19 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 18 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 14 گھنٹے قبل












