Advertisement
پاکستان

معاشرے میں انصاف کے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی : وزیراعظم 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کوئی بھی  معاشرہ انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ،  معاشرے میں جب تک انصاف نہیں ہو گا خوشحالی نہیں آئے گی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 27th 2022, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معاشرے میں انصاف کے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فوجداری قانون میں اصلاحات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ باہر ممالک کے لیگل سسٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر ہوتے رہے جبکہ پاکستان کا سسٹم انگریز کے جانے کے بعد سے نیچے جاتا رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ طاقتور اور عوام کے لیے علیحدہ پاکستان بن گیا، طاقت ور ڈاکووں کو اس  سسٹم نے فائدہ پہنچایا اور عام آدمی جیلوں میں بھرے جاتے رہے،کئی قیدیوں کا جرم صرف ان کی غربت ہے ، تعلیم اور انصاف کا سسٹم شروع سے خراب ہوتا رہا، پرائیوٹ انگریزی اسکول اوپر جاتے رہے اور گورنمنٹ اسکول زوال کا شکار ہوگئے ، اسی طرح سرکاری اسپتالوں کا حال بھی خراب ہوتا گیا اور پرائیوٹ اسپتال آتے گئے، امیر ملک سے باہر جاکر علاج کرانے لگے۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ آج جو یہ سسٹم متعارف کروایا ہے اس کا مقصد عام آدمی تک انصاف کی رسائی ہے، مدینے کی ریاست کا تصور صرف جمعے کے خطبوں تک محدود ہوگیا ہے، اس سے بہترین ماڈل دنیا کی تاریخ میں کوئی نہیں جس نے انقلاب برپا کیا، اسلامی فلاحی ریاست کا ماڈل مدینہ کی رہاست ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہیلتھ انشورنس جیسا قدم کئی خوشحال ممالک میں بھی موجود نہیں ہے، مفت انشورنس ہر خاندان کو دینا فلاحی رہاست کی جانب اہم قدم ہے۔ ریاست مدینہ کے ابتدائی سالوں میں خوشحالی نہیں تھی، لیکن قانون کی بالادستی سب سے پہلے قائم کی گئی، انصاف کی عدم فراہمی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اوورسیز پاکستان ہمارا اثاثہ ہیں جس کی ترسیلات زر سے پاکستان چل رہا ہے، لیکن وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اورسیز پاکستانی رہ چکا ہوں اس لیے میں یہ جانتا ہوں کہ وہ رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان میں  سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ۔ ان کو پاکستان کے قانون نظام پر اعتماد ہی نہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری  پاکستان آ گئی تو ہمیں کسی کے پاس ہاتھ نہیں پھیلانا پڑینگے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ جو خوبصورتی پاکستان میں ہے اس کا مقابلہ ہی نہیں سوئٹزرلینڈ کیسا تھ ، وئٹزرلینڈ 80 ارب ڈالر سیاحت سے کماتا ہے ، سوئٹزرلینڈ رول آف لا انڈیکس میں سب سے اوپر ہے، لیکن رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے ، 100 بلین دالر بھی ہم کما نہیں پاتے ٹورازم سے، سوئزلینڈ میں چپڑاسیوں کے اکاونٹ میں اربوں روپے نہیں نکلتے ، وہاں سے کوئی لندن جا کر اربوں کی پراپرٹی نہیں بناتا اور وہاں لوگ پھول پھینک رہے ہوں، ان کا معاشرہ ہمارے لیے مثال ہے، مدینہ کی ریاست میں بھی قانون  کی نظر میں سب برابر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور کا قانون کے سامنے لانا سب سے بڑا جہاد ہے، آپ نے ریفارمز میں ٹیکنالوجی کا اتعمال کرکہ غیرمعمولی کام کیا ہے، ای وی ایم کا مقصد بھی یہی ہے، عام آدمی کو ان ریفارمز کی اشد ضرورت ہے۔ عدالتی نطام میں ٹیکنالوجی سے عام آدمی کا فائدہ ہو گا۔ 

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
Advertisement