لاہور: ایف آئی اے نے دونوں بنکوں کی انتظامیہ کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا۔


تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے حریم شاہ کے دو بینک اکاونٹس منجمدکرنے کے لیے خط لکھ دئیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ا سٹار کا ایک اکاؤنٹ لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے، دونوں اکاونٹس حریم شاہ کے اصل نام فضا حسین کے نام سے ہیں۔ایف آئی اے نے دونوں بنکوں کی انتظامیہ کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھا۔
رواں ماہ ایف آئی اے کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حریم شاہ نے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا، ان کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر برطانیہ میں بنائی گئی۔ حریم شاہ کی جانب سے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ٹک ٹاکر حریم شاہ کراچی سے دوحہ اور وہاں سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی تھی۔
خط میں کہا گیا کہ دوسری ویڈیو میں حریم شاہ نے سارے معاملے کو مذاق قرار دیا، حریم شاہ کی تردیدی ویڈیو لندن میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی جس میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قراردیا۔
ایف آئی اے نے نیشنل کرائم ایجنسی سے دونوں ویڈیو کے تناظر میں حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارش کی تھی، اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابلِ سزا جرم ہے، تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے۔اس خط میں حریم شاہ کی سفری اور شناختی تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھیں۔
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 21 hours ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 17 hours ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 days ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 16 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 16 hours ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 21 hours ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago


