Advertisement
پاکستان

پاکستان میں جون 2020 کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی بلند ترین تعداد رپورٹ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 8ہزار 183نئے کیسز سامنے آئے جو  وبا کے آغاز سے اب تک یومیہ کیسز کی دوسری  بلندترین تعداد ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 28th 2022, 2:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں جون 2020 کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی بلند ترین تعداد رپورٹ

گزشتہ سال 13 جون کو ایک دن میں 6 ہزار 825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی  ہے اور   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 192 ہوگئی ہے۔ ملک میں  کوروناایکٹو کیسز کی تعداد 98 ہزار221 ہوگئی ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 02 ہزار070 ہو چکی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

سندھ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ35 ہزار965 ہوگئی ہے جبکہ7 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 

پنجاب

پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد4لاکھ71ہزار925 تک پہنچ گئی ،  صوبے میں اب تک  25ہزار 197 افرا د انتقال کرچکے ہیں ۔ 

خیبر پختونخوا 

خیبر پختونخوا  میں  کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ89ہزار300  ہوگئی جبکہ 5ہزار 989 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 بلوچستان

 بلوچستان میں کورونا کے 34  ہزار187 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک  367 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ 

اسلام آباد

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ23ہزار648ہوگئی ، وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 979 تک جاپہنچی ہے ۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی مجموعی  تعداد36 ہزار 465 ہے  جبکہ 752 افراد موذی وبا سے انتقال کرچکے ہیں ۔ 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی  تعداد 10ہزار 580 ہوگئی جبکہ 188 مریض وبا سے چل بسے۔ 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 11.92فیصد رہی ، جبکہ 1353مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 68 ہزار624 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1786افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے  جبکہ  اب تک 12 لاکھ74ہزار657مریض کورونا سےشفایاب ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
این ڈی ایم اے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کو تین بڑے محاذوں پر شکست دی ہے، بلاول بھٹو

حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کو تین بڑے محاذوں پر شکست دی ہے، بلاول بھٹو

  • 8 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ:مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ،کچھ دیر بعد سنایا جایا گا

سپریم کورٹ:مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ،کچھ دیر بعد سنایا جایا گا

  • 9 گھنٹے قبل
 آئینی بینچ کےفیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی اور قانون کی درست تشریح ہوئی،وزیر اعظم

 آئینی بینچ کےفیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی اور قانون کی درست تشریح ہوئی،وزیر اعظم

  • 4 گھنٹے قبل
خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ،فیلڈ مارشل 

خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ،فیلڈ مارشل 

  • 8 گھنٹے قبل
تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  • 7 گھنٹے قبل
آئینی بینچ کے فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال

آئینی بینچ کے فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال

  • 6 گھنٹے قبل
سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ: ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل

سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ: ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل

  • 3 گھنٹے قبل
مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

  • 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

  • 9 گھنٹے قبل
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،بیرسٹر گوہر

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،بیرسٹر گوہر

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ انتظامیہ کی اربوں ڈالر کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام چھوڑنے کی پیشکش

ٹرمپ انتظامیہ کی اربوں ڈالر کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام چھوڑنے کی پیشکش

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement