راوی اربن پراجیکٹ ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، کام جاری رکھنے کی ہدایت
وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے اجراء کو تقویض کردہ اختیار قرار دیاہے


اسلام آباد : سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیاہے ، عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈولپمنٹ پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے اور پنجاب حکومت کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی کر دی گئی ہے ان پر کام جاری رکھا جا سکتاہے اور جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں کی گئی وہاں کام نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے حکومتی اپلیوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ جائزہ لیں گے کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں ، اگر انٹر کورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیں گے ۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے اجراء کو تقویض کردہ اختیار قرار دیاہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے امریکی آئین کا حوالہ دیا ہے ، امریکی ، پاکستان حالات اور آئین مختلف ہیں، وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہاوسنگ سوسائٹیاں تھیں ، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کا تو مفادات کا ٹکراو واضح ہے ۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک گھنٹہ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 21 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل


