راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشیدکاکہنا ہے کہ سینیٹ سے ساڑھے 3 سالوں میں حکومت کا کوئی بل یا قرارداد ناکام نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کو اب اندازہ ہوجانا چاہیے کہ ان کے اندر سے کچھ لوگ عمران خان سے ملے ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ماں، بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جب میں نے کہا تھا کہ فنانس بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوجائے گا تب سوال کیا گیا تھا کہ سینیٹ سے کیسے منظور ہوگا؟ اب سب کو پتا لگ چکا ہے کہ ہم سینیٹ سے بھی بل منظور کروا سکتے ہیں۔ اپوزیشن کو بھی اب اندازہ ہوجانا چاہیے کہ ان کے 14 سے 15 افراد اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کو اب تحریک عدم اعتماد کی باتیں بھی چھوڑ دینی چاہیے، ، عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ سے کچھ ہوگا نہ دھرنوں سے، وزیراعظم نے کابینہ میں ایمرجنسی اور صدارتی نظام کی کوئی بات نہیں کی ۔ بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں، باقی بھی 23مارچ کو آئیں، موسم ابرآلود نہیں ہوگا، مطلع صاف ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آجائیں۔
شیخ رشید نے آئی ایم ایف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں اور اب 24ویں بار جارہے ہیں کیونکہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ہماری مجبوری ہے۔چین کو ہمارے آئی ایم ایف جانے پرکوئی اعتراض نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے، وزیراعظم 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین سے مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے چاہئیں،
وزیر داخلہ نے کہا کہ کل بھارت کی ظالم افواج نے 5 پرامن کشمیری شہریوں کی جان لی ہے جس سے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک کا اندازہ ہوتا ہے ، بھارت کا بے بس مسلمان آج مدد کے لیے آسمان کی جانب یا پھر پاکستان کی جانب ہی دیکھتا ہے، 5 فروری کو انشااللہ ہم یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد لئی پروجیکٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، کسی کو تنگ نہیں کریں گے، مارکیٹ قیمت کے پیسے دیں گے، اس پروجیکٹ سے اس علاقے کی ساری غربت ختم ہونے جارہی ہے، آئندہ ہماری ساری توجہ نالا لئی پروجیکٹ پر ہوگی۔

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 6 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 7 گھنٹے قبل