Advertisement
پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 32 اموات ،5ہزار327 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی  ہے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 افراد انتقال کرگئے جبکہ 5ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 2:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا وائرس : ملک میں مزید 32 اموات ،5ہزار327 کیسز رپورٹ 

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار366  ہو چکی ہے ۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار301 ہوگئی ہے ۔ ملک میں  کورونا ایکٹو کیسز کی تعدادایک لاکھ 5 ہزار675 ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے 55ہزار 202 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement