Advertisement

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دےدی

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 1st 2022, 4:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7:    ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو شکست دےدی

تفصیلات کے مطابق 175رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز  پہلے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کےنقصان پر174 رنز بنائے ، شان مسعود 88رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،ایک وکٹ گرنے کے بعد شان مسعود اور صہیب مقصود کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 62 رنز کے مجموعی اسکور پر صہیب 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان کو تیسرا نقصان رائیلی روسو کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ بھی 21 رنز بناسکے تاہم دوسرے اینڈ سے شان بہترین بیٹنگ کرتے رہے لیکن وہ بھی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹم ڈیوڈ 28 اور خوشدل شاہ 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بین ڈکٹ 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے 23 گیندوں پر 21رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13گیندوں پر 30رنز بنائے ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی اور عمران طاہر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 
Advertisement
Advertisement