کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں لاہور قلندرنے پشاور زلمی کو شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 170رنز بناسکی، حیدر علی 49رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے، فخر زمان 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اوپنر فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم عبداللہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
قلندرز کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران غلام 30 رنز بناسکے۔
اختتامی اوورز میں محمد حفیظ اور راشد خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
حفیظ 19 گیندوں پر 37 جبکہ راشد خان 8 گیندوں پر 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر حضرت اللہ ززئی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
حسین طلعت 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران 41 رنز بناسکے۔تجربہ کار بیٹر شعیب ملک صرف 4 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
زلمی کی جانب سے حیدر علی نے 49رنز کی اننگز کھیلی،اس کے علاوہ رتھر فورڈ 21 اور بین کٹنگ 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور کی جانب سے زمان خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل









