پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
عمان کے شہر مسقط میں جمعرات کو کھیلےگئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو 0-5 سے شکست دی


ویب ڈیسک: پاکستان کے رانا عرفان نے عمان میں کھیلےگئے ورلڈکپ آف اسنوکر کے فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عمان کے شہر مسقط میں جمعرات کو کھیلےگئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو 0-5 سے شکست دی۔
رانا عرفان نے پہلے ہی فریم سے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور محمد آصف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔
رانا عرفان نے پہلے فریم میں 56 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے 46-96 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد دوسرا فریم 48-67 سے جیت کر اپنی برتری دگنی کرلی۔
تیسرے فریم میں رانا عرفان نے 1-61 سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے فریم میں 68 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے محمد آصف کو 12-91 سے شکست دی۔
رانا عرفان نے پانچواں فریم 6-69 سے جیت کر ورلڈکپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ورلڈ کپ آف اسنوکر میں پاکستانی کیوئسٹس کی مجموعی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ ایونٹ میں شریک چاروں پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
سیمی فائنل میں پہنچنے والے چار میں سے تین کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ رانا عرفان اور محمد آصف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے پاکستان کی ٹائٹل جیت یقینی بنادی تھی۔

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 3 days ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- an hour ago

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- a day ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 3 minutes ago
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 2 days ago
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- 4 hours ago

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 14 minutes ago

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 2 days ago

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 2 days ago







