حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ویل چیئر کی سیٹ اور بیگز میں مہارت سے چھپائی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 14 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر عمران ارشاد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پر پہنچے جن میں سے ایک مسافر ویل چیئر پر تھا، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران ویل چیئر اور بیگز کو مشکوک قرار دیا۔
حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ویل چیئر کی سیٹ اور بیگز میں مہارت سے چھپائی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ سامان سے مجموعی طور پر 84 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 65 ہزار پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کی گئی کرنسی کی مالیت 14 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 6 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago







