کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
لاہور قلندرز:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان) ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان
اسلام آباد یونائیٹڈ:
ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، شاداب خان (کپتان ) محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ
دوسرے میچ میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کامقابلہ ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ملتان سلطانز:
محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ
پشاور زلمی:
شعیب ملک(کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر
ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 4 میچز جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے دو، دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایک میچ جیتا ہے جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 18 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 21 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- a day ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- a day ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago





