Advertisement

امریکا میں کورونا وائرس سے اموات 9 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن : امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے  تجاوز کر  گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 5th 2022, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں   کورونا وائرس سے اموات   9 لاکھ سے  متجاوز

امریکہ میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں وائرس سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد 9  لاکھ ہو گئی ہے ۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک  بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق  کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم روزانہ ہونے والی مریضوں کی اموات  کی تعداد میں تاحال کمی نہیں آئی ہے ۔  امریکہ میں امراض پر قابو پانے کے مرکز کے ڈائریکٹر  کاکہنا ہے  کہ "مریضوں کے ہسپتالوں میں لانے جانے کی تعداد تاحال زیادہ ہے جس کے ملک کے بعض حصوں میں صحت کے نظام اور محکمہ صحت کے کارکنوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔"

 خیال رہے کہ امریکہ میں سب سے پہلے عالمی وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بعد کروڑوں شہریوں کی ویکسینیشن کرائی جا چکی ہے تاہم اس کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ریاستوں میں ہوئیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔

 امریکا میں اس وبا  سے اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 530 افراد  جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ  متاثرین کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

Advertisement
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 16 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 11 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 12 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 11 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 6 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
Advertisement