Advertisement

پی ایس ایل7: رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کوشکست دے دی

کراچی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو57 رنز سے شکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 6th 2022, 4:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7: رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کوشکست دے دی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائےاورپشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی دلکش اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

رضوان کے ساتھ مل کر ٹم ڈیوڈ نے بھی زلمی کے بولرز کی جم کر دھلائی کی، ٹم ڈیوڈ 19 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اوپنر شان مسعود 35 رنز بنا کر شعیب ملک کا نشانہ بنے، صہیب مقصود کو 25 رنز پر عثمان قادر نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر مقرر اوورز میں 165رنز بناسکی۔

زلمی کی جانب سےحضرت اللہ زازئی 43 اور حیدر علی 24 رنز بناسکے جبکہ  بین کٹنگ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی،  عثمان قادر 12 ، شعیب ملک 11 اور کامران اکمل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد عمر 3 ، وہاب ریاض اور ردرفورڈ 2 ،2 رنز بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دہانی اور عمران طاہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  بلیسئنگ موزاربانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement