پی ایس ایل7: رضوان اور ٹم ڈیوڈ کا لاٹھی چارج،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کوشکست دے دی
کراچی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو57 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائےاورپشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی دلکش اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
رضوان کے ساتھ مل کر ٹم ڈیوڈ نے بھی زلمی کے بولرز کی جم کر دھلائی کی، ٹم ڈیوڈ 19 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر شان مسعود 35 رنز بنا کر شعیب ملک کا نشانہ بنے، صہیب مقصود کو 25 رنز پر عثمان قادر نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر مقرر اوورز میں 165رنز بناسکی۔
زلمی کی جانب سےحضرت اللہ زازئی 43 اور حیدر علی 24 رنز بناسکے جبکہ بین کٹنگ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان قادر 12 ، شعیب ملک 11 اور کامران اکمل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد عمر 3 ، وہاب ریاض اور ردرفورڈ 2 ،2 رنز بناسکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دہانی اور عمران طاہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بلیسئنگ موزاربانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل






