انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت نے انگلینڈ کو فائنل میں 4وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤنڈ کے سر ویوین رچرڈز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی اننگز کے آغاز میں وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اننگز کے خاتمے تک جاری رہا۔ انگلش سائیڈ کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی شامل ہونے سے قاصر رہے۔
جیمز ریو کی 95 رنز کی اننگ نے ٹیم کا ٹوٹل 189 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،کپتان ٹام پریسٹ صفرپر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم، جیمز سیلز کے ناقابل شکست 34 رنز بھی ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافے کا باعث بنے۔
بھارتی گیند بازوں کی نپی تلی گیند بازی نے انگلش سائیڈ کو اننگز میں رنز کے لیے ترسا کررکھا،راج باوا نے 9.5 اوورز میں 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی کمار نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
دوسری جانب، بھارتی بیٹنگ لائن اپ اننگز کی شروعات میں ڈگمگا کر سنبھل گئی۔ 37 رنز پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد نشانت سندھو اور راج باوا نے ٹیم کو سنبھالا 97 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیم کو اچھی شراکت داری قائم کر کے دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بائیڈن، سیلز، ایسپن وال 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل






