لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بعد نوازشریف سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی اور سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شہبازشریف نے پی پی پی قیادت سے ہونے والی مشاورت پر نوازشریف کو اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔
نوازشریف سے مشاورت کے بعد شہبازشریف نے 7 فروری کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے ٹیلی فون پر فضل الرحمن سے بھی گفتگو کی۔شہباز نے زرداری اور بلاول سے ہونے والی بات چیت سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کیا۔
قائد حزب اختلاف نے پی ڈی ایم سربراہ کو بتایا آنے والے دنوں میں بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔ دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا،پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لئے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیاجائے گا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل





