بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب وانگ یی نے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی پر چین کے اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی اور چین کے نئے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت آزادی اور قومی ترقی کے لئے چین کی بھرپور حمایت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور چین کے بنیادی مفاد کے تمام معاملات پر اس کی مکمل حمایت کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا کے بدلتے حالات خصوصاً افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی اور علاقائی روابط کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل





