اسلام آ باد: ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی اجازت دیدی۔ مکمل ویکسینیٹڈ افراد نیشنل ہارس و کیٹل شو میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے، این سی او سی نے وفاق اور پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا، نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 10 تا 12 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں سو فیصد شائقین کو آنے کی اجازت ہو گی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد نیشنل ہارس و کیٹل شو میں شرکت کر سکیں گے، 12 سال سے کم عمر غیر ویکسین شدہ بچے ہارس کیٹل شو میں شرکت کر سکیں گے۔
دوسری جانب این سی او سی نے پی ایس ایل کے حوالے سے صوبوں، پی سی بی کو مراسلہ جاری کردیا ہے، این سی او سی نے سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا تحریری اجازت دیدی۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے لاہور میچز 50 فیصد شائقین سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، 10 تا 15 فروری کے دوران میچز میں 50 فیصد شائقین سٹیڈیم آ سکیں گے،جبکہ 16 تا 27 فروری کے دوران میچز میں 100 فیصد شائقین سٹیڈیم آ سکیں گے، کرکٹ سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کیلئے مکمل ویکسینیشن لازم ہو گی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔
مراسلہ کے مطابق تمام عمر کے افراد کو سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،12 سال سے کم عمر بچے سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی پی ایس ایل میچز کے سیکورٹی انتظامات کی زمہ دار ہو گی، پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی زمہ دار ہو گی، کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- an hour ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- an hour ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 19 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago







