وزیر اعظم سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف السعود کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف السعود نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قائدانہ کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے وژن کی تعریف کی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں سعودی ولی عہد کے گراں قدر تعاون کو بھی سراہا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 18 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل





