لاہور:سیاسی رابطے تیز ہو گئے، متحدہ وفد نے لیگی صدر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کے لئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچا، شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پارٹی رہنما وسیم اختر کا آمد پر استقبال کیا۔
احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، ملک محمد خان نے پارٹی صدر کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کرپٹ اورعاقبت نا اندیش حکومت کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کو صرف اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی فکر ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کے لیے بے شمار فنڈز مختص کیے گئے، گرین لائن منصوبے کے لیے 25 ارب روپے خرچ کیے اور کراچی میں امن بھی ن لیگ کے دور میں آیا۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے لیگی صدر کا کہنا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا ہے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عامر خان اور ان کے ساتھیوں سے کہا کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے۔
تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم معاملے کو رابطہ کمیٹی اور اپنی قیادت کے سامنے پیش کریں گے، اس کے بعد جو فیصلہ ہو اس سے ہم مطلع کریں گے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل





