لاہور:ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختر اور عامر خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کا سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا مشن جاری ہے ایم کیو ایم رہنماؤں کی چودھری شجاعت سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماؤں کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کے لئےآج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا وفد ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچا، شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پارٹی رہنما وسیم اختر کا آمد پر استقبال کیا۔
احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، ملک محمد خان نے پارٹی صدر کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت کی گئی۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل





