وزیراعظم کا آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر کارل نیہمر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر کارل نیہمر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ تعلیم، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آسٹریا کی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہری پور، خیبرپختونخوا میں پاکستان آسٹریا فاچوچسول انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی دوطرفہ شراکت داری کا ایک مثالی مظہر ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے عملی مشغولیت کی ضرورت پر زور دیا۔
آسٹرین چانسلر نے صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے اور آسٹرین سمیت دیگر افراد کے انخلاء پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 16 گھنٹے قبل





