Advertisement
پاکستان

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

سی ڈی اے نے چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مکان کے رجسٹرڈ مالک امان اللہ کے نام رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ اور ملکیتی منتقلی منسوخ کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 minutes ago پر Nov 28th 2026, 9:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں رہائش گاہ سیل کردی۔

سی ڈی اے نے چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مکان کے رجسٹرڈ مالک امان اللہ کے نام رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ اور ملکیتی منتقلی منسوخ کردی۔ حکم نامے کے مطابق سرکاری اداروں نے امان اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا تھا، جبکہ ان کا پاکستانی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) بھی منسوخ ہوچکا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026 کی رپورٹ کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں، جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبر کو اتھارٹی کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

امان اللہ کو 25 نومبر کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 26 نومبر کو ممبر اسٹیٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی وضاحت جمع کرائی۔

اتھارٹی نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ 83، مکان نمبر 7 کی ملکیتی منتقلی فوری طور پر منسوخ کردی۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہری پیشگی تحریری سرکاری اجازت کے بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد حاصل نہیں کرسکتے۔

Advertisement
وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 2 دن قبل
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے  ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

  • ایک دن قبل
اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس

  • ایک دن قبل
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 2 دن قبل
ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 22 منٹ قبل
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

  • ایک دن قبل
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 2 دن قبل
Advertisement