Advertisement

پاکستان سپر لیگ 7 میں  آج دومیچز کھیلے جائیں گے 

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  ساتویں ایڈیشن  کے دوسرے مرحلے میں آج 2 میچز کھیلیں جائیں  گے  ۔ ملتان سلطانز کا مقابلہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹر زجبکہ  لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں  مدمقابل آئینگی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 18th 2022, 4:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سپر لیگ 7 میں  آج دومیچز کھیلے جائیں گے 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج  ہونے والی میچز میں پہلا میچ  ملتان سلطانز اور   کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا ۔  ملتان سلطانز کی ٹیمیں محمد رضوان کی قیادت میں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی کپتانی میں میدان میں اتریں گی ۔ 

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ملتان سلطانز: 

محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

 سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

دوسرا میچ شام سات بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا ۔ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز سے مقابلے کیلئے میدان میں آئیں گی ۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

لاہور قلندرز:  

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان

کراچی کنگز:

 بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس

پوائنٹس ٹیبل : 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر پشاور زلمی کے 10 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔  جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے  میچ میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دی تھی ۔ 

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement