اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30ہزار 040 تک پہنچ گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار360 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ01ہزار680 ہو چکی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 672 ہوگئی ، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح 3.26 فیصد رہی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار597 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ کورونا کے 1302مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1315 افرادکوروناسےشفایاب ہوئے ، اب تک 14 لاکھ 03ہزار 968 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
Statistics 21 Feb 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) February 21, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 41,597
Positive Cases: 1360
Positivity %: 3.26%
Deaths :31
Patients on Critical Care: 1302
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 12 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل





