بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔


بھارت حجاب تنازعے کے خلاف احتجاج دنیا بھر میں پھیلنے لگا، ایرانی طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جس پر بھارت میں مسلم طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔
یاد رہے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے والی دس طالبات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت احتجاج کرنے پہ پابندی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے دن کرناٹک کے شہر تمکرو میں انگریزی کی ایک لیکچرار نےحجاب اتارنے کی ہدایت پر استعفیٰ دے یا تھا۔
کالج میں گزشتہ تین سالوں سے پڑھانے والی لیکچرار نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ عزت نفس کے خلاف ہے۔
Tens of students gathered in front of the Indian Embassy in Tehran, Iran to protest against India's anti-hijab policy, preventing female students wearing hijab from attending classes. pic.twitter.com/NJPGz1OB45
— Press TV (@PressTV) February 19, 2022

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل




