لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے ۔ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ، زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ، قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔
وزیراعلی ٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے، مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی،تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں ، آج ہمیں مادری زبان کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج زبانوں کی پہچان اور ان کی اہمیت سے آگاہی کے لئے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جارہاہے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago





