Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے کم ہوگئی 

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سےنیچے آگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 22nd 2022, 1:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے کم ہوگئی 

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ،  عالمی وبا کورونا وائرس کی  پانچویں  لہر کے دوران پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 13مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د30ہزار 053 تک پہنچ گئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک  بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 961کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ02ہزار641 ہو چکی ہے۔ 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد66ہزار227ہوگئی ، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح 2.51 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناکے38ہزار139ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ  کورونا کے 1261مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

این سی اوسی  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 2393فرادکوروناسےشفایاب ہوئے ،  اب تک 14 لاکھ 06ہزار 361مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement