کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے۔


بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کو کرپشن کیس میں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
لالو پرساد پر الزام تھا کہ انہوں نے چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد سمیت 39 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں۔
تاہم بیماری کے باعث زیادہ تر عرصہ جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزارا ور گزشتہ سال جنوری میں انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس کیس کا فیصلہ بھی انہوں نے اسپتال سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔
چارہ گھوٹالے سے جڑا ایک اور معاملہ پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں زیر التوا ہے۔ یہ کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے۔
950 کروڑ کے چارہ گھوٹالہ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی شامل تھی جس میں پورے بہار میں متعدد سرکاری خزانوں سے جانوروں کے چارے کے لیے فنڈز کا غبن کیا گیا تھا۔

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 days ago
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 5 hours ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 3 days ago

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 2 hours ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 3 days ago

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 2 hours ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 3 days ago

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 2 hours ago
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 3 hours ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 3 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 days ago
