Advertisement

دورۂ پاکستان : آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 22nd 2022, 2:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دورۂ پاکستان : آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

 

 

اسکواڈ: 

اسکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین ، میچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ۔  ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں ، 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

رواں ماہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement