Advertisement

شہری  نےڈھیروں  سکے جمع کرکے بائیک خرید لی 

ممبئی : بھارتی شہری نے ڈھیروں سکے جمع کرکے  بائیک  خرید لی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 22nd 2022, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہری  نےڈھیروں   سکے جمع کرکے بائیک خرید لی 

کچھ پانے کی خواہش ہو اور لگن سچی  ہو تو اس شے کا حصول  خواب نہیں رہتا ، بالکل ایسا ہی  بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ایک  شہری نے  کیا ، بھارتی شہری نے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے اور سکوں سے بھری  بوری اٹھا کر اسکوٹر خریدنے شو روم  پہنچ گیا اور اسکوٹر بائیک خرید لی۔

بھارتی شہری کی سکوں سے بھری بوری کو تین لوگوں نے مل کر  اٹھایا اور  شوروم  لائے جہاں کئی لوگوں نے مل کر  گھنٹوں تک  مل کر سکوں کی گنتی کی۔ شو روم انتظامیہ کو نہ صرف سکے گننے میں دقت ہوئی بلکہ انہیں ایک ترتیب سے الگ الگ رکھنے کے لیے کئی ٹوکریوں کااستعمال کیا گیا۔

بھارتی شہری کی خواہش تھی کہ وہ اپنا اسکوٹر خریدے جس کے لیے اس نے مہینوں تک سکے جمع کیے اور اس طرح  اس کی دلی مراد بر آئی ۔ 

Advertisement
Advertisement