اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں ، دونوں کوعوام نے منتخب کیا ہے تو عدالت کیوں مداخلت کرے؟
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہوئی ہے، عدالتوں میں اپنے معاملات لاتے ہیں، جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کرتا ہے، جب یہ سب ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں؟
چیف جسٹس نے کہا کہ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 نمبر پر ہیں، یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں ہوتی گورننس سسٹم کی ہوتی ہے، عدالت نے ریٹنگ کی بنیاد بننے والے فیکٹرز کی کاپی وکلاء کو دے دی۔
عدالت نے کہا کہ یہ فیکٹرز پڑھیں اس میں ریٹنگ کیا صرف عدالتوں کی ہے؟ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھیں، یہ عدالتوں کی ریٹنگ ہےہی نہیں، یہ پورےملک کی گورننس کی ریٹنگ ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب دو لاکھ افراد اپنا نمائندہ منتخب کریں تو غیر منتخب جج اسے ڈی سیٹ کیوں کرے؟ اگر آج پولیٹیکل پارٹیز چاہیں تو سوشل میڈیا ٹھیک ہو جائے گا، اپنے فالورز کو کہیں بدتمیزی نہ کریں، نفرت انگیز مواد نہ پھیلائیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ میں تو ذاتی طور پر اس رینکنگ سے اختلاف کرتا ہوں، ہماری جوڈیشری دنیا کی بہترین عدلیہ ہے۔
بعد ازاں عداالت نے آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 29 minutes ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 16 minutes ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 7 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago





