کیو: ملکی صورتحال بگڑنے کے باعث پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی طلبا کو با حفاظت یوکرین سے نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے، سفارتخانے نے طلبا کو محفوظ شہر پہنچنے کی ہدایت دیدی۔

.jpg&w=3840&q=75)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارتخانے نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوکرین کی ائر اسپیس بند کردی گئیں ہیں ، پاکستانی سفارتخانہ ان تمام طلبہ کے ساتھ رابطہ میں ہے جو ایڈوائزری کے باوجود یوکرین سے نکل نہ سکے۔
The Airspace of Ukraine is closed.
— Pakistan Embassy Ukraine (@PakinUkraine) February 24, 2022
The Embassy is in touch with the students who couldn't leave according to the Advice given to them earlier.
They have been asked to go to Tarnopil. Where arrangements for thier evacuation will be made as situation allows.#ForeignOfficePk
ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ ان تمام طلبہ کو محفوظ شہر ترنوپل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، صورتحال دیکھ کر ان تمام طلبہ کو یوکرین سے نکالنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شکایت کے انبار لگا دئیے گئے ہیں، طلبہ شکایت کر رہے ہیں کہ رابطہ کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں ہورہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بیشتر پاکستانی طلبہ یوکرین سے پہلے ہی نکل چکے، سفارتخانہ دو ماہ سے مسلسل ایڈوائزری کر رہا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ متعدد بار جاری کی گئی ایڈوائزری کے باوجود طلبہ کی ایک تھوڑی تعداد یوکرین سے نہیں نکل سکی، جو طلبہ نہیں نکل سکے انہیں دارالحکومت کیو سے ایک دوسرے مگر محفوظ شہر منتقل کیا جارہا ہے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل






