روس اور یوکرین کے حملوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کے بعد عالمی برادری کو جہاں معاشی سطح پر شدید نقصان پہنچا وہیں ایک دن میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں بھی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
صرف ایک دن میں بٹ کوائن کی قدر میں 7.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 34 ہزار 324 ڈالر پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی تھی تاہم تب سے اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے۔
دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی 10 فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ 2 روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں اور یو ایس بانڈز کی قدر میں بھی کمی آئی ہے جبکہ سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال فروری میں بٹ کوئن کی قیمت میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جب ایلون مسک نے بٹ کوائن کے ذریعے اپنی موٹر کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت وصول کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک بٹ کوائن 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہو گیا تھا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل







