فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور17 کے بموجب اجتماعی مارپیٹ میں شریک افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔ سعودی قانون کے بموجب اجتماعی جھگڑا سنگین جرائم میں شامل ہے


مملکت کے ماہر قانون عاصم الملا نے کہا ہے کہ اجتماعی جھگڑا اور مارپیٹ قابل سزا جرم ہے۔ 3 سے چھ ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
عربی روز نامہ ’الوطن‘ کے مطابق ماہرقانون عاصم الملا نے مزید کہا کہ اجتماعی جھگڑے کے علاوہ قانون ہاتھ میں لینے کی اضافی سزا ایک ماہ سے لیکر ایک برس تک قید ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی جھگڑا کرنے والوں پر اسلحہ کی نمائش اور اسکے استعمال کی سزا بھی لاگو کی جاسکتی ہے۔ قانون کے مطابق اجتماعی جھگڑے کے دوران اسلحہ استعمال کرنے پر 10 برس قید کی سزا ہے۔الملا نے مزید کہا کہ اجتماعی جھگڑے میں کسی فریق نے دوسرے کوکسی بھی نوعیت کا نقصان پہنچایا ہو تو اس صورت میں فیصلہ مقدمے کی کاروائی کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب پبلک پراسیکیوشن کے عہدے دار نے کہا ہے کہ فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور17 کے بموجب اجتماعی مارپیٹ میں شریک افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔ سعودی قانون کے بموجب اجتماعی جھگڑا سنگین جرائم میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- a day ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 4 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 days ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 4 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 2 days ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 2 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 2 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- a day ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 2 days ago






