الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ممالک کے ایک ساتھ مل بیٹھنے سے خطے میں بہتری کی امید ہے اور جو بھی امن سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا ہم بھی ساتھ دیں گے


نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہےکہ ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ممالک کے ایک ساتھ مل بیٹھنے سے خطے میں بہتری کی امید ہے اور جو بھی امن سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا ہم بھی ساتھ دیں گے۔
بھارتی صحافی کے دہشت گردی کے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا ہے، دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے شفاف طریقہ کار ضروری ہے۔
"بڑا عجیب سا لگا کہ چند کوس دور غالب کے مقبرے سے یہاں بیٹھ کر میں انگریزی میں بات کر رہا ہوں۔" وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی میں پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم سے اہم خطاب https://t.co/1w6AVWsC3U
— Senator Musadik Office (@Team_Musadik) November 21, 2026
ان کا کہنا تھا کہ الزامات کے بجائے ٹھوس شواہدکی بنیاد پر معاملات حل ہونے چاہیے، الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے پاکستان متعدد بار طریقہ کار تجویز کر چکا ہے۔
اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تہذیبی مکالمے سے خطاب میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو بات چیت کی اہمیت کا پیغام دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف نظریات کے درمیان ہی بات چیت ہوتی ہے، اگر سب تہذیبیں اور نظریات ایک جیسے ہوں، تو پھر بات چیت میں کیا مزہ رہ جاتا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کو مختلف نظر یے سے دیکھتے ہیں لیکن پاکستان کے تاریخی اور تہذیبی روابط فارس اور عرب سے لےکر بخارا اور ثمر قند تک پھیلے ہیں، ایک دوسرے کے حریف ہمایوں اور شیرشاہ سوری آج ایک ہی قلعےکی تاریخ کا حصہ ہیں، پاکستان اپنی تہذیبی تاریخ کے تین اہم ادوارکا امین ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری تہذیب اور ورثےکو آج موسمیاتی تبدیلی کےنئے خطرےکا سامنا ہے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے مرزا غالب کا ذکر کرتے ہوئےکہاکہ انہیں بڑا عجیب سا لگا کہ غالب کے مقبرے سے چندکوس دور یہاں بیٹھ کر وہ انگریزی میں بات کریں۔

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 دن قبل

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- ایک دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- ایک دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 14 دن قبل








