اگر روس یوکرین میں جارحیت کو نہیں روکتا تو روس پر مکمل پابندی عائد ہوسکتی ہے


فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
فیفا کی گورننگ باڈی نے روس پرپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ بین الاقوامی میچز میں روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی ہو گی۔روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائےفٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مستقبل میں روس کے خلاف کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس سے قبل جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن بھی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نہیں کھیلیں گی۔
فیفا نے روس سے یوکرین میں جاری حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین میں جارحیت کو نہیں روکتا تو روس پر مکمل پابندی عائد ہوسکتی ہے

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 24 minutes ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago






