فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے رکن ممالک کے اعتراضات پر روس کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔


فیفا اور یورپئین فٹ بال ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ روس اب عالمی سطح پر فٹ بال کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل فیفا نے روس کی فٹ بال ٹیم کو اپنے ملک کا نام اور جھنڈا استعمال کئے بغیر فٹ بال ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔
فیفا کے اس فیصلے پر متعدد ممالک کی فٹ بال فیڈریشن نے اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ روس کی فٹ بال ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
فیفا نے چند گھنٹوں بعد رکن ممالک کے اعتراضات پر اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے اور اب روس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
جبکہ یورپ کی فٹ بال فیڈریشن یوئیفا نے بھی روس کی ٹیم پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یوئیفا نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ کئے گئے اسپانسر شپ معاہدے کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago








