کلبھوشن کراچی اوربلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے:فواد
اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ کلبھوشن کراچی اوربلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کاماسٹرمائنڈہے۔


تفصیلات کے مطابق اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ چھ سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا، کلبھوشن بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائینڈ تھا، اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دھشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔
چھ سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر #کلبھوشن_یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا، کلبھوشن بلوچستان اور کراچی میں دھشت گردی کا ماسٹر مائینڈ تھا، اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دھشت گردی کے پیچھے ھندوستان کا ہاتھ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2022
واضح رہے کہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ قانونی چارہ جوئی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔
بھارتی جاسوس اور ’’ را ‘‘ کے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو 6 سال قبل بلوچستان میں پاکستانی سرزمین پر تخریبی سرگرمیاں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی ہدایت کے مطابق نظرثانی کی درخواست دائر کرنے سے بھارت کا مسلسل گریز اس زمینی حقیقت سے انکار کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 7 منٹ قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 گھنٹے قبل



