اوکاڑہ:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجائیں۔


اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینےکی صورت میں عمران خان اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کریں، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں،کٹھ پتلی کوگھربھیج کرصاف اورشفاف انتخابات کرائیں گے۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمنٹ میں بھی تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے، عمران خان نے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا، یو ٹرن لینا جھوٹوں اور منافقوں کی نشانی ہوتی ہے، لیڈر کی نہیں،بی بی شہید نے شہادت قبول کی لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کو بھگا کر بے نظیر بھٹو شہیدکا مشن بحال کیا، ہم نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو ان کا حق دلایا،صدر زرداری کے سی پیک کی وجہ سے یہ پنجاب میں بڑے منصوبے بناسکے، جو پاکستانی یورپ اورمشرق وسطیٰ میں کام کررہے ہیں وہ قائد عوام کی وجہ سے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ثابت کر دیا کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں 73 کے آئین کو بحال کرایا جبکہ آج پیپلز پارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے زراعت کے شعبے کے لیے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل




