Advertisement
پاکستان

اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا، شیخ رشید

اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 7 2022، 7:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن عدم اعتماد میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں،اپوزیشن کو عدم اعتماد کے لیے 172 لوگوں کو لانا ہے۔عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو یہ کہیں گے تھرڈ ایمپائر آگیا۔اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟

ان کا  کہنا ہے کہ عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے۔عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی ۔عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے۔جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے۔میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ،مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے لانگ مارچ کا راستہ بدلا جو اچھی بات ہے۔ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ۔

ان کا کہنا ہے کہ 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ،23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ،22سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ،دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ پشاور دھما کے کے 6ملزمان تک پہنچ گئےہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک گرفتا ر کیاہے۔طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Advertisement
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 19 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 18 hours ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 6 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 days ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 19 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 days ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 19 hours ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 19 hours ago
Advertisement